اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سرگودھا کے نواحی گاوں رتوکالا میں مجلس عزا سے خطاب کیا۔ علامہ ساجد علی نقوی کی سرگودہا آمد کے موقع پر شیعہ علما کونسل کے رہنماوں، کارکنوں اور مقامی لوگوں نے انکا شاندار استقبال کیا اور علامہ ساجد علی نقوی کو سالم انٹرچینج سے رتو کالا تک بڑی ریلی کی صورت میں لایا گیا۔ پھلروان کے علاقے رتوکالا میں مقامی افراد، علمائے عزام نے علامہ ساجد نقوی سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر رہنمائی لی۔ بعد ازاں علامہ ساجد علی نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مشترکات کو اہمیت دے کر اتحاد یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ اگر بنیادی عقائد اور مشترکات کو اہمیت دے، تو پوری امت کا اتحاد یقینی بنایا جا سکتا ہے، ہم فریقین قوت برداشت سے کام لیتے ہوئے ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں اور اسلام کی اصل روح بنیادی عقائد پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مشترکات کو ہر حال میں اہمیت دیں۔
| شیعہ علما کونسل کے قائد علامہ ساجد علی نقوی کے دورہ سرگودہا کی تصاویر |
![]()

۔۔۔۔۔۔۔
/169